رسائی کے لنکس

ترک عہدے داروں نے کہاہے کہ جمعرات کے روز ترکی کے جنوبی پہاڑی علاقے میں ایک لڑائی کے دوران کرد باغیوں نے تین ترک فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔

فوری طورپر کسی باغی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

کردستان ورکرز پارٹی کے باغی جنہیں پی کے کے بھی کہاجاتا ہے، 1984ء سے اپنے آزاد وطن کے لیے ترکی سے لڑ رہے ہیں۔

ان لڑائیوں کے دوران اب تک 40 ہزار سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں۔

امریکہ اور یورپی یونین پی کے کے کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG