رسائی کے لنکس

ترکی: نومنتخب کرد قانون سازوں کا پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کا اعلان

ترکی: نومنتخب کرد قانون سازوں کا پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کا اعلان
ترکی: نومنتخب کرد قانون سازوں کا پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کا اعلان

جمعرات کے روز ترکی کے کرد قانون سازوں نے، ایک نئے منتخب شدہ رکن پارلیمنٹ کو اپنی نششت سے محروم کرنے کے فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ترک پارلیمنٹ کے نو منتخب ارکان، توقع ہے کہ 28 جون کو اپنے کام کا آغاز کریں گے۔ کردش پیس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے گذشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں 550 کے ایوان میں 36 نشستیں حاصل کی تھیں۔

ترکی کے انتخابی بورڈ نے حاتف ڈیسل کو اس بنیاد پر اپنی نشست سے محروم کردیا کیونکہ وہ کالعدم کردش ورکر پارٹی کی پراپیگنڈہ مہم چلانے کے الزام کے تحت جیل میں ہیں۔

ان کی نشست ترکی کی حکمران جماعت کے ایک امیدوار کو دے دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG