رسائی کے لنکس

محنت کشوں کا عالمی دن، ترکی میں جھڑپیں


یکم مئی، کو ’تقسیم اسکوائر‘ میں داخل ہونے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے اشک آور گولے پھینکے اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا۔

محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں جعمرات کو مزدوروں نے ریلیاں نکالیں جس میں شرکا نے تنخواہوں میں اضافے اور روزگار کے مقام پر بہتر سہولتوں کی فراہمی کے مطالبات کو دہرایا۔

ترکی کے شہر استنبول میں پولیس نے، یکم مئی، کو ’تقسیم اسکوائر‘ میں داخل ہونے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گولے پھینکے اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا۔

ایک سال قبل استنبول کے اسی ’تقسیم اسکوائر‘ میں یوم مئی کو شروع ہونے والے مظاہرے حکومت مخالف ایک بڑی تحریک میں بدل گئے تھے۔

یکم مئی کے موقع پر مظاہرین کو دارالحکومت کے اس اسکوائر تک پہنچنے سے روکنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی اس مقام تک آمد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

ترک حکومت نے سلامتی کے خدشات کے باعث تقسیم اسکوائر پر اس طرح کے مظاہروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے روایتی اجتماع کے لیے استنبول کے مضافات میں ایک مقام تجویز کیا تھا۔ جسے مزدور یونینز نے مسترد کر دیا تھا۔

1977ء میں یوم مئی کے موقع پر تقسیم اسکوائر میں ہونے والے مظاہرے میں شریک ہزاروں لوگوں پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس سے 37 افراد ہلاک جب کہ 100 زخمی ہو گئے تھے۔

2010ء میں دوبارہ تقسیم اسکوائر پر یوم مئی کے اجتماع کی اجازت دی گئی تھی۔
XS
SM
MD
LG