رسائی کے لنکس

فوجی سربراہوں کے استعفے سے خلاء پیدا نہیں ہوگا: ترک صدر


فوجی سربراہوں کے استعفے سے خلاء پیدا نہیں ہوگا: ترک صدر
فوجی سربراہوں کے استعفے سے خلاء پیدا نہیں ہوگا: ترک صدر

ترکی کے صدر عبداللہ گل نے کہاہے کہ جمعے کے روز فوج کی اعلیٰ کمان کے استعفوں سے ملک میں کوئی بحران نہیں آئے گا۔

مسٹر گل ہفتے کے روز انقرہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ استعفے ایک غیر معمولی واقعہ ہے مگر اس سے طاقت کا خلاء پیدا نہیں ہوگا۔

ترکی کے صدر نے ہفتے کے روز جنرل نیکدت اوزل کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا

جمعے کے روز مسلح افواج کے سربراہ جنرل کسنار نے بحریہ اور فضائیہ کے سربراہوں کے ساتھ فوجی عہدے داروں کے خلاف حکومتی اقدامات پر احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفی ٰ دے دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG