رسائی کے لنکس

ترکی میں زلزلہ:ہلاکتوں کی تعداد 432


ترکی میں زلزلہ:ہلاکتوں کی تعداد 432
ترکی میں زلزلہ:ہلاکتوں کی تعداد 432

ترکی میں آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی حصے میں آنے والے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 432 جبکہ زخمیوں کی 1300سے تجاوز کرگئی ہے۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی ایڈمنسٹریشن نے منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2262عمارتیں بھی زلزے میں تباہ ہوگئی ہیں۔

اتوار کی سہ پہر ترکی کے وان صوبے میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.2 تھی۔

پاکستان کی حکومت نے بھی امدادی کارکنوں اور طبی ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم ترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اکتوبر 2005 ء میں پاکستان کے شمالی حصوں بشمول کشمیر میں تباہ کن زلزلے کے بعد بڑی تعداد میں ترکی کی امدادی ٹیموں اور ڈاکٹروں نے امدادی کاموں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG