رسائی کے لنکس

شام میں ترکی کا سفارتخانہ بند


ترکی نے سلامتی کی خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر شام میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے۔

ترکی نے گزشتہ ہفتے شام میں مقیم اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ دمشق میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اس لیے وہ وطن واپس آجائیں۔

شام میں جاری ہلاکت خیز پرتشدد واقعات کو ختم کرانے کے لیے ترکی پرزور حمایت کرتا ہے۔ اس کے ہاں شام سے لڑائی سے بچ کر تقریباً 17 ہزار افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

ترکی آئندہ ہفتے ’فرینڈز آف سیریا‘ اجلاس کی میزبانی بھی کررہا ہے جس میں امریکہ شامی باغیوں کو ’غیر مہلک امداد‘ کی فراہمی کا معاملہ اٹھائے گا۔

XS
SM
MD
LG