رسائی کے لنکس

ترکی نے شام کا بحری جہاز ضبط کر لیا


ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان
ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان

ترکی نے ممکنہ طور پر ہتھیار لے جانے والے شام کے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لیا ہے۔

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان نے یہ بات نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

ترک وزیراعظم کے مطابق ان کا ملک شام کے لیے ہتھیار لے جانے والے کسی بھی جہاز کا راستہ روک کر اسے قبضے میں لے گا اور ان کے بقول یہ اقدام تمام زمینی، بحری اور فضائی ذرائع پر لاگو ہوگا۔

انھوں نے قبضے میں لیے گئے جہاز سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ یہ بتایا کہ اسے کب اور کہاں روکا گیا اور اس پر لدے سامان کی کیا تفصیلات ہیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں مسٹر اردوان نے کہا تھا کہ ترکی نے شام میں حکومت مخالف مظاہرین پر سرکاری کریک ڈاؤن کے باعث اس سے مذاکرات معطل کردیے ہیں اور وہ شام پر پابندیاں عائد کرنے پر بھی غور کررہا ہے۔ جمعہ کو بھی شام میں سکیورٹی فورسز نے 11 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

یورپی یونین نے بھی ایک روز قبل بشار الاسد کی حکومت پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری سمیت شام کے مرکزی بینک سے لین دین پر تعزیرات شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG