رسائی کے لنکس

ترکی: بیوی اور محبوبہ کے قاتل کو نئے جیون ساتھی کی تلاش


62 سالہ سیفر کالینیک نے فلیش ٹی وی کے ایک شو ’’لک آف ڈرا‘‘ میں بتایا کہ وہ اپنے جرم کی پاداش میں جیل میں وقت گزار چکا ہے اور عام معافی کے پروگرام کے تحت اسے رہائی دی گئی۔

نئے جیون ساتھی کی تلاش میں ایک شخص نے ترکی کے ٹی وہ شو پر حاضرین و ناظرین کو یہ کر حیرت زدہ کردیا کہ وہ پہلے ہی اپنی بیوی اور سابقہ محبوبہ کو ہلاک کر چکا ہے۔

62 سالہ سیفر کالینیک نے فلیش ٹی وی کے ایک شو ’’لک آف ڈرا‘‘ میں بتایا کہ وہ اپنے جرم کی پاداش میں جیل میں وقت گزار چکا ہے اور عام معافی کے پروگرام کے تحت اسے رہائی دی گئی۔

’’میں ایک سچا انسان ہوں اور ایک نئی بیوی کی تلاش میں ہوں‘‘

اس کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی پہلی بیوی کے رویے سے ’’تنگ‘‘ آکر اسے مار ڈالا اور پھر بعد میں اپنی ساتھی کو بھی قتل کردیا کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ وہ اس کی دولت ہتھیانا چاہتی تھی۔

اس انکشافات کے بعد پروگرام کی میزبان نے کالینیک سے مطالبہ کیا کہ وہ شو سے چلے جائیں جس پر حاضرین نے تالیاں بجائیں۔

یہ پروگرام اس واقعے کے بعد ترکی کے اخبارات کی سرخیوں کا حصہ بن گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG