رسائی کے لنکس

ترکی: کرد مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، ایک شخص ہلاک


ترکی: کرد مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، ایک شخص ہلاک

ترکی: کرد مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، ایک شخص ہلاک

کردش پارٹی کے ایک عہدے دار صلاح الدین دیمرتاس نے کہاہے کہ بدھ کے روز پولیس نے ترکی کے جنوبی مشرقی علاقے میں کرد مظاہرین پر گولیاں چلائیں ۔ ان کا کہناہے کہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور کئی دوسرے زخمی ہوگئے۔

صلاح الدین نے ترک خبررساں ادارے اناطولیہ کو بتایا کہ بسمل میں مظاہرین جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں 12 امیدواروں کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف احتجاج کررہے تھے، جن میں سے سات امیدواروں کا تعلق کردش پیس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی سے تھا۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ پولیس نے مظاہرین کی جانب سے ان پر پٹرول بم پھینکے جانے کے بعد ً فائرنگ کی۔

صدر عبداللہ گل نے امیدواروں کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی کے لیے بدھ کے روز کرد راہنما دیمرتاس کو انقرہ میں اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کی دعوت دی۔ تاہم کرد راہنما نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں انفرہ نہیں جاسکتے۔

XS
SM
MD
LG