رسائی کے لنکس

ترک وزیر خارجہ کا ایران کا غیر اعلانیہ دورہ


ترک اور ایرانی وزیر خارجہ نے گذشتہ ہفتے انقرہ میں کہا تھا کہ وہ شام کے بحران کا دیرپہ حل تلاش کرنے کے سلسلے میں تعاون بڑھائیں گے

ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اُنھوں نے ایران کا غیر اعلامیہ دورہ کیا ہے، جس سے چند ہی روز قبل دونوں ملکوں نے شام پر تعاون بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا، حالانکہ اس معاملے پر اُن میں اختلافِ رائے ہے۔

وزیر خارجہ میوت چاوش اوگلو نے جمعے کے روز ترکی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جمعرات کو بھارت جاتے ہوئے اُنھوں نے تہران میں قیام کیا۔

ترک اور ایرانی وزیر خارجہ نے گذشتہ ہفتے انقرہ میں کہا تھا کہ وہ شام کے بحران کا دیرپہ حل تلاش کرنے کے سلسلے میں تعاون بڑھائیں گے۔

شام کے معاملے پر ترکی اور ایران کا مؤقف مختلف رہا ہے، ایران صدر بشار الاسد کی شامی حکومت کی پشت پناہی کرتا ہے جب ترکی اسد کو ہٹائے جانے کا حامی ہے۔

سرکاری تحویل میں کام کرنے والے خبر رساں ادارے، ’انادولو‘ نے کاوش اوگلو کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’ہمیں اپنی کوششیں بڑھانی چاہئیں۔ یہ (شامی) مسئلہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مشکل تر ہوتا جا رہا ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG