رسائی کے لنکس

اسلام آباد: ایک گھنٹے کے دوران دو دھماکے


فائل
فائل

دونوں دھماکوں کے بعد دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف-6 کی سپر مارکیٹ میں جمعے کی شب ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن 'پی ٹی وی' کے مطابق دھماکہ سپر مارکیٹ کے پارکنگ ایریا میں ہوا

سرکاری ٹی وی کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینلز نے خبر دی ہے کہ جمعے کی شب دارالحکومت کے سیکٹر جی-9 میں بھی ایک دھماکا ہواہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ٹی وی چینلز کے مطابق دھماکہ کراچی کمپنی کے علاقے میں کھڑی ایک خالی گاڑی میں ہوا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

دونوں دھماکوں کے بعد دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔

اس سے قبل جمعے کو وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں دارالحکومت سمیت ملک کے بڑے شہروں میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کے لیے فوج کی مدد لینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق تجویز کی حتمی منظوری وزیرِاعظم میاں نواز شریف دیں گے۔

پاکستانی حکام کو خدشہ ہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ تین روز سے جاری فوجی کارروائیوں کے جواب میں طالبان شدت پسند ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گرد حملے کرسکتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG