رسائی کے لنکس

امریکی نوجوانوں کی اکثریت ’ٹوئٹر‘ کی شیدائی


نوجوانوں کی جانب سے قائم کردہ ایک فرم ’پائپر جیفرے‘ کی جانب سے گذشتہ ماہ کی جانے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ 26٪ امریکی نوجوان ٹوئٹر کو فیس بک پر فوقیت دیتے ہیں۔

ایک نئے تحقیقی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی نوجوان سماجی رابطے کی ویب سائیٹس میں فیس بک سے زیادہ ٹوئٹر استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔

نوجوانوں کی جانب سے قائم کردہ ایک فرم ’پائپر جیفرے‘ کی جانب سے گذشتہ ماہ کی جانے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ 26٪ امریکی نوجوان ٹوئٹر کو فیس بک پر فوقیت دیتے ہیں جبکہ 23٪ امریکی نوجوان فیس بک استعمال کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں نوجوان سماجی میڈیا کی ویب سائیٹس میں ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام زیادہ استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔

10٪ سے بھی کم امریکی نوجوان ٹمبلر، گوگل پلس یا پھر پنٹرسٹ کو سماجی میڈیا کی ویب سائیٹس کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG