رسائی کے لنکس

اوباما 'ٹوئٹر' کے ذریعے امریکی معاشی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کریں گے


اوباما 'ٹوئٹر' کے ذریعے امریکی معاشی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کریں گے

اوباما 'ٹوئٹر' کے ذریعے امریکی معاشی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کریں گے

امریکی صدر براک اوباما بدھ کے روز عوامی رابطوں کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر ایک آن لائن گفتگو میں شریک ہوکر ویب سائٹ کے صارفین کے سوالات کے براہِ راست جواب دیں گے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ 'ٹاؤن ہال' میٹنگ سے مماثل اس گفتگو کا موضوع امریکی معیشت اور امریکی معاشرے میں روزگار کی صورتِ حال ہوگا۔

وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹر صارفین پہ زور دیا تھا کہ کہ وہ صدر اوباما سے پوچھے جانے والے اپنے سوالات ٹوئٹر پیغامات کے ذریعے درج کرائیں۔

'ٹوئٹر' کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ صدر سے پوچھے گئے سوالات کا انتخاب ایک کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے کیا جائے گا جو ان سوالات کو منتخب کرے گا جن پر آن لائن سب سے زیادہ ردِ عمل دیا گیا ہوگا۔

بعد ازاں صدر اوباما بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کے مشرقی کمرے سے نشر کی جانے والے براہِ راست ’ویب کاسٹ‘ کے ذریعے ان سوالات کے جواب دیں گے۔

صدر اوباما کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا انتظام 2012ء کے صدارتی انتخاب کے لیے ان کی انتخابی مہم چلانے والےعملے کے پاس آچکا ہے جبکہ اکاؤنٹ پر اب تک 90 لاکھ سے زائد 'فالوورز' رجسٹر ہوچکے ہیں۔

صدر اوباما نے رواں برس 'فیس بک' پر بھی اسی طرح کی آن لائن ڈسکشن میں شرکت کی تھی۔

XS
SM
MD
LG