رسائی کے لنکس

امریکہ سے پیرس جانے والی دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیان کے مطابق ایئر فرانس نے حفظ ماتقدم کے طور پر طیاروں، مسافروں اور ان کے سامان کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ "حکام اس سلسلے میں ملنے والی ٹیلی فون کال کے ذرائع معلوم کرنے کی تحقیق کر رہے ہیں۔"

امریکہ سے فرانس کے دارالحکومت پیرس جانے والی دو پروازوں کا رخ نامعلوم وجوہات کی بنا پر موڑ دیا گیا اور ان پر سوار عملے اور تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔

امریکی ہوا بازی کے وفاقی ادارے کے مطابق ایئر فرانس کی لاس اینجلس سے پیرس جانے والی پرواز کو امریکی شہر سالٹ لیک سٹی میں اتار لیا گیا گیا جہاں تمام افراد کو طیارے سے اتار کر ٹرمینل میں منتقل کر دیا گیا۔

ایئر فرانس کے ہی ایک اور طیارے نے واشنگٹن ڈی سی کے مضافاتی ڈیلس بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پیرس کے لیے اڑان بھری تھی، لیکن حکام کے بقول اسے نووا سکوٹیا میں اتار لیا گیا۔

ایئر فرانس کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ دونوں مسافروں طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد "موصول ہونے والے بعض نامعلوم خطرات کی وجہ سے اتارا گیا۔"

بیان کے مطابق ایئر فرانس نے حفظ ماتقدم کے طور پر طیاروں، مسافروں اور ان کے سامان کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ "حکام اس سلسلے میں ملنے والی ٹیلی فون کال کے ذرائع معلوم کرنے کی تحقیق کر رہے ہیں۔"

گزشتہ جمعہ پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد سے سکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت کیا جا چکا ہے۔ ان حملوں میں 129 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند گروپ داعش نے قبول کی تھی۔

روس کی طرف سے اس بیان کے بعد کہ 31 اکتوبر کو مصر سے روس جانے والا مسافر طیارہ بم پھٹنے سے تباہ ہوا تھا، فضائی سفر سے متعلق خدشات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس واقعے میں ملوث ہونے کا دعویٰ بھی داعش نے کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG