رسائی کے لنکس

دہشت گردی کے الزام میں دو امریکی شہری گرفتار


دہشت گردی کے الزام میں دو امریکی شہری گرفتار
دہشت گردی کے الزام میں دو امریکی شہری گرفتار

نیویارک میں دو ایسے افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو مبینہ طورپر صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک عسکریت گروپ میں شامل ہونے کی تیاری کررہے تھے۔

وفاقی اور ریاستی حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ افراد کو ہفتے کی رات جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت 20 سالہ محمد حمود العیسیٰ اور 26 سالہ کارلوس ایڈورڈو المونتے کے طورپر کی گئی ہے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ افراد امریکی شہری ہیں اور دہ مصر جانے کے لیے الگ الگ جہازوں پر سوار ہونے کی تیاری کررہے تھے۔ وہاں سے ان کا منصوبہ عسکریت پسند گروپ الشباب میں شمولیت کے لیے صومالیہ جانے کا تھا۔

العیسیٰ اور المونتے پر بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وفاقی اور ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد گذشتہ کئی برس سے زیر تفتیش تھے ۔ انہیں پیر کے روز ایک وفاقی عدالت میں پیش کرنے کا پروگرام ہے۔

الشباب تنظیم صومالیہ میں قائم اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کررہی ہے اور وہ ملک کو ایک سخت گیر اسلامی مملکت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

امریکی حکومت نے الشباب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں رکھا ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG