رسائی کے لنکس

ہونڈوراس: صدارتی انتخاب میں 2 اُمیدواروں کا جیت کا دعویٰ


الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق ہرننڈیز کو معمولی برتری حاصل ہے۔ حتمی نتائج کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔

جمہوریہ ہونڈوراس میں صدارتی انتخابات میں شریک آٹھ میں سے دو اُمید واروں نے اپنی جیت کا اعلان کیا ہے۔

زیومارا کاسترو ڈی زیلایہ اور جون اورلانڈو ہرننڈیز نے جیت کا اعلان اتوار کو ہوئے انتخابات کے حتمی نتائج مرتب ہونے سے قبل کیا۔

کاسترو سابق صدر مینوئل زیلایہ کی اہلیہ ہیں۔ مسٹر مینوئل کو 2009ء میں عہدہ صدارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ہرننڈیز حکمران جماعت نیشنل پارٹی کے اُمید وار ہیں۔

الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق ہرننڈیز کو معمولی برتری حاصل ہے۔ حتمی نتائج کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے کا عمل بغیر کسی بے ضابطگیوں کے مکمل ہوا۔

الیکشن حکام کے مطابق حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی شرح خاصی زیادہ تھی۔
XS
SM
MD
LG