رسائی کے لنکس

لاؤس: بم حملے میں دو چینی شہری ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ژنہوا نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس بم حملے کا نشانہ بننے والوں میں سے ایک شخص ایک چینی کان کنی کی کمپنی کا ملازم ہے۔

چین کے ہمسایہ ملک لاؤس میں ہوئے ایک بم حملے میں دو چینی شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

چین کی سرکاری خبر رساں ادارے ' ژنہوا' کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب یہ تینوں افراد ایک دوردراز پہاڑی صوبے میں گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔

ژنہوا نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس بم حملے کا نشانہ بننے والوں میں سے ایک شخص ایک چینی کان کنی کی کمپنی کا ملازم ہے۔

چینی سفارت خانے کے عہدیداروں نے اس حملے میں زندہ بچ جانے والے شخص کی اسپتال میں عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اس واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

حالیہ چند سالوں میں چین اور لاؤس کے سفارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور لاؤس کے معدنی شعبے میں چینی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ژنہوا کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جنپنگ کے ایک خصوصی نمائندے رواں ہفتے لاؤس کا دورہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG