رسائی کے لنکس

نیشنل اسپیلنگ بی مقابلے کے دو فاتح


نہار جانگا اور جیرام ہتھوار
نہار جانگا اور جیرام ہتھوار

نیشنل بی کے مقابلوں کے حتمی مرحلے میں 10 امیدواروں نے حصہ لیا جن کا تعلق امریکہ کی کئی ریاستوں سے ہے۔

دو بھارتی نژاد امریکی بچوں نے رواں سال کے 'اسکرپس نیشنل اسپیلنگ بی' کی چمپین شپ کا اعزاز مشترکہ طور پر جیت لیا ہے۔

گزشتہ سال کے مقابلے کی طرح اس سال بھی یہ مقابلہ دو بھارتی نژاد بچوں نے جیتا ہے اور ان میں سے ہر ایک کو 45,000 ڈالر کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی۔

11 سالہ نہار جانگا اب تک یہ مقابلے جیتنے والوں میں سب سے کم عمر ہیں اور انہیں یہ اعزاز" ایک طرح کے سماجی تعلقات" سے متعلق لفظ “gesellschaft” کے صحیح ہجے بتا کر حاصل ہوا ہے۔

جبکہ اس مقابلے کے شریک فاتح 13 سالہ جیرام ہتھوار اس مقابلے کے ایک سابق فاتح کے چھوٹے بھائی ہیں اور وہ ایک تعلیمی طریقہ سے متعلق لفظ “feldenkrais” کے صحیح ہجے بتا کر فاتح ٹھہرے۔

جمعرات کو ہونے والے نیشنل بی کے مقابلوں کے حتمی مرحلے میں 10 امیدواروں نے حصہ لیا جن کا تعلق امریکہ کی کئی ریاستوں سے ہے۔

سب سے پہلے اس مقابلے میں حصہ لینے والے مقامی سطح پر ہونے والے ابتدائی مقابلوں اور پھر علاقائی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد اس اہم اعزاز کو جیتنے کے لیے واشنگٹن میں ہونے والے حتمی مر حلے میں شرکت کرتے ہیں۔

یہ مقابلے 1925ء سے ہر سال ہوتے آرہے ہیں لیکن دوسری جنگ عظیم کے دوران ان کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا۔

XS
SM
MD
LG