رسائی کے لنکس

جاپان میں دو دھماکے ، ایک شخص ہلاک تین زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکے اتوار کو  مقامی وقت کے وقت دن ساڑھے گیارہ بجے دارالحکومت ٹوکیو سے ایک سو کلومیٹر شمال میں واقع شہر اٹسنومیا  میں  ہوئے

جاپان کے شہر اٹسنومیا میں یکے بعد دیگر ہونے والے دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔

جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکے اتوار کو مقامی وقت کے وقت دن ساڑھے گیارہ بجے دارالحکومت ٹوکیو سے ایک سو کلومیٹر شمال میں واقع شہر اٹسنومیا میں ہوئے۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکا ایک پارک میں ہوا جبکہ اس کی تھوڑی دیر کے بعد قریب ہی واقع ایک اور پارک میں دوسرا دھماکا ہوا۔

تا حال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کیا ان دونوں دھماکوں کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں ۔ تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے۔

'کیوڈو' نیوز سروس کا کہنا ہے کہ پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ ایک دھماکے کے آواز سنائی دینے کے بعد ایک شخص کو آگ کے شعلوں میں لپٹا دیکھا گیا۔ تاہم جب پولیس موقع پر پہنچی تو اسے وہاں پارک میں ایک جھلسی ہوئی لاش ملی۔

اس واقعہ کے تھوڑی دیر قبل ایک پارکنگ ایریا میں ایک کار کو آگ لگ گئی تھی تاہم بتایا گیا ہے اس کی وجہ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG