رسائی کے لنکس

کشمیر: مبینہ پاکستانی فائرنگ سے دو بھارتی فوجی ہلاک


لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز (فائل فوٹو)
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز (فائل فوٹو)

گوکہ پاکستان اور بھارت کے مابین 2003ء میں لائن آف کنٹرول پر فائربندی کا معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے باوجود یہاں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

بھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ کشمیر کو منقسم کرنے والی عارضی حد بندی "لائن آف کنٹرول" پر سرحد پار سے مبینہ طور پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" کے مطابق ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط یہ بتایا کہ مبینہ طور پر پاکستانی فوج نے گورز سیکٹر پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔

تاحال اس دعوے پر پاکستان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

کشمیر دونوں ہمسایہ ایٹمی قوتوں کے درمیان متنازع علاقہ اور تعلقات میں کشیدگی کی بڑی وجہ ہے۔

گوکہ پاکستان اور بھارت کے مابین 2003ء میں لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کا معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے باوجود یہاں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

دونوں ملک ایک دوسرے پر فائربندی کی خلاف ورزی میں پہل کا الزام عائد کرتے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں ایسے واقعات میں تواتر سے اضافہ دیکھا جا چکا ہے جس سے دونوں جانب فوجیوں سمیت متعدد عام شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

فائرنگ کا تبادلہ لائن آف کنٹرول کے علاوہ ورکنگ باؤنڈری پر بھی دیکھنے میں آتا رہا ہے اور اسی بنا پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں حالیہ مہینوں میں تناؤ مزید بڑھا ہے۔

امریکہ یہ کہہ چکا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے بہت ضروری ہے اور دونوں ملکوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

XS
SM
MD
LG