رسائی کے لنکس

اسرائیل: تل ابیب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک


جائے واقعہ کا منظر
جائے واقعہ کا منظر

فائرنگ کے بعد حملہ آور جائے واقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔

اسرائیل کے شہر تل ابیب کی ایک مصروف شاہراہ پر ایک مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے ہیں۔

بندوق بردار کی شناخت اور فائرنگ کی محرکات کے بارے میں تاحال کچھ واضح نہیں ہوسکا ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ مسلح شخص سڑک کے کنارے نصب بینچ پر کافی دیر سے بیٹھا تھا جس کے بعد اس نے اچانک اپنے بیگ سے مشین گن نکالی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور جائے واقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔

اسرائیل میں گزشتہ تین ماہ سے تقریباً ہر روز ہی فلسطینیوں کی جانب سے چاقووں اور دیگر ذرائع سے اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں پر حملے کے واقعات پیش آرہے ہیں جن میں اب تک لگ بھگ 130 فسلطینی اور 20 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں سے بیشتر حملہ آور تھے جو موقع پر موجود اسرائیلی فوج یا پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG