رسائی کے لنکس

موسیٰ، احمد اور دیگر دو مجرمان نے نومبر 2014ء میں نیو یارک کا سفر کیا، جہاں سے وہ یونان اور پھر شام جانے کا ارادہ رکھتے تھے

داعش کو مادی اعانت فراہم کرنے کی سازش ثابت ہونے پر، دو مزید صومالی نژاد امریکیوں کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اکیس برس کے ہانند موسیٰ کا تعلق منیسوٹا سے ہے، جہاں بڑی تعداد میں صومالی برادری آباد ہے۔ اُن پر دولت اسلامیہ کے شدت پسند گروپ میں شامل ہونے کی سازش کا الزام ثابت ہوا، جنھیں اس ہفتے سزا سنائی گئی۔

منگل کے روز علی الصبح اُن کے ایک ساتھی، حمزہ احمد کو اس سازش میں شریک ہونے کے جرم میں 15 برس کی قید کی سزا ہوئی۔

موسیٰ، احمد اور دو دیگر مجرمان نے نومبر 2014ء میں نیو یارک کا سفر کیا، جہاں سے وہ یونان اور پھر شام جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

اُنھیں وفاقی کارندوں نے طیارے سے اتار کر تحویل میں لیا۔

استغاثے کے مطابق، وہ احباب کے ایک گروہ میں شامل تھے جنھوں نے سنہ 2014 کے موسم بہار میں داعش کے شدت پسندوں کے گروپ میں شامل ہونے کی سازش کی۔ اُن کے کچھ دوست شام پہنچ گئے، جب کہ باقی نو یہاں رہ گئے، جنھیں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG