رسائی کے لنکس

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’2 اسٹیٹس‘ باکس آفس پر ہٹ ہوگئی اور دو ہفتوں میں فلم کی کمائی بھارت میں 76.3 کروڑ روپے رہی۔ یہ رقم عالیہ کی پچھلی دو فلموں سے زیادہ ہے۔ ’اسٹوڈنٹ آف دا ائیر‘ نے 70 کروڑ، جبکہ ’ہائی وے‘ نے 30.61 کروڑ کا بزنس کیا تھا

بھٹ خاندان کے کریڈٹ پر ’ارتھ‘ سے لے کر ’عاشقی 2‘ تک بہت سی سپر ہٹ فلمیں موجود ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ ان فلموں میں نوجوان ٹیلنٹڈ لوگوں کو چانس دیا جاتا ہے اور وہ ہٹ ہوجاتے ہیں۔

جو فیملی ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے میں پیش پیش ہے، خود اس میں کتنا ٹیلنٹ ہے یہ عالیہ بھٹ کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں۔۔

عالیہ بھٹ صرف اپنی فیملی اور خوبصورتی کی وجہ سے ہی نہیں، بلکہ اپنی جاندار اداکاری کے بل پر کیرئیر کے ابتدا ہی میں کامیابی سمیٹ رہی ہیں اور آثار بتاتے ہیں کہ وہ بالی وڈ پر لمبے عرصے تک راج کرنے کی مکمل تیاری کے ساتھ آئی ہیں۔

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’2 اسٹیٹس‘ باکس آفس پر ہٹ ہوگئی اور دو ہفتوں میں فلم کی کمائی بھارت میں 76.3 کروڑ روپے رہی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ یہ رقم عالیہ کی پچھلی دو فلموں ’اسٹوڈنٹ آف دا ائیر‘ اور ’ہائی وے‘ سے زیادہ ہے۔ ’اسٹوڈنٹ آف دا ائیر‘ نے 70 کروڑ جبکہ ’ہائی وے‘ نے 30.61 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق، عالیہ بھٹ اور ارجن کپور ’ 2 اسٹیٹس‘ 45 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی اور اس کے کو پروڈیوسرز ہیں کرن جوہر اور ساجد نڈیا ڈوالا۔ یوٹی وی موشن پکچرز نے فلم 18 اپریل کو بھارت کے 2000 سینما گھروں میں ریلیز کی تھی۔

رائٹر چیتن بھگت کے مقبول ناول پر بنائی گئی ’2اسٹیٹس‘ کہانی ہے دو مختلف کلچر اور ماحول سے تعلق رکھنے والے نوجوان جوڑے کی جو ایک دوسرے سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

فلم کے اتار چڑھاوٴ میں کامیڈی کے ٹچ نے فلم کو ہٹ کرانے میں اہم کردار کیا۔ نہ صرف عام پبلک بلکہ میگا اسٹار امیتابھ بچن، پربھو دیوا، رتیش دیش مکھ اور سوناکشی سنہا نے بھی فلم کی تعریف کی۔’ 2 اسٹیٹس‘ کی کاسٹ میں شامل سینئر آرٹسٹوں امرتا سنگھ، ریواتھی اور رونت رائے نے اپنی منجھی ہوئی بے ساختہ اداکاری سے فلم میں چارچاند لگا دئیے۔
XS
SM
MD
LG