رسائی کے لنکس

اطلاعات کے مطابق دونوں اہلکار فرخ اور سمیع گلشن معمار میں قائم فارم ہاوس پر پکنک منانے کی غرض سے گئے تھے جن کے واپس نہ لوٹنے پر اہلِ خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

کراچی کے علاقے گلشن معمار سے نامعلوم مسلح افراد اقوام متحدہ کے دو ملازموں کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔

پولیس نے دونوں افراد کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے دونوں ملازم فرخ سلیم اور سمیع نواز کو گلشن معمار کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں اہلکار فرخ اور سمیع گلشن معمار میں ایک واٹر پارک پر پکنک منانے کی غرض سے گئے تھے جن کے واپس نہ لوٹنے پر اہلِ خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کی جانب سے دونوں اہلکاروں کے موبائل فون ٹریس کئے گئے جس سے ان کی آخری قیام کی جگہ گلشن معمار کا علاقہ پتا چلا ہے۔

پولیس نے دونوں افراد کی تلاش کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کے دونوں ملازموں کی بازیابی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں پولیس و رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور جمعے کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ڈاکٹر سمیت 11 شہریوں کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑے۔
XS
SM
MD
LG