رسائی کے لنکس

آپ بھی یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ اتنی گلیمرس زندگی اور شاندار لائف اسٹائل میں بھلا پوپ کوئن کو کیا پریشانی ستا سکتی ہے؟ تو اس کا جواب خود ٹیلر سوئفٹ نے ایک انٹرویو میں کیا ہے

پوپ اسٹار اوراسٹائل آئیکون ٹیلر سوئفٹ لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں اور اپنی ہنگامہ خیز زندگی سے بہت خوش ہیں۔ لیکن، کچھ ایسا ہے جو اتنی مصروف زندگی میں بھی ٹیلر سوئفٹ کو پریشان کردیتا ہے اور جسے خود ٹیلر اپنی زندگی کا مشکل وقت قراردیتی ہیں۔

آپ بھی یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ اتنی گلیمرس زندگی اور شاندار لائف اسٹائل میں بھلا پوپ کوئن کو کیا پریشانی ستا سکتی ہے۔ تو اس کا جواب خود ٹیلر سوئفٹ نے برطانوی ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’ایکسس ہالی وڈ‘ نے اسی حوالے سے ٹیلرکا جواب نقل کیا ہے جس میں وہ کہتی ہیں۔۔ ’مجھے جوپریشانی ستاتی ہے وہ نہ تو بیرون ملک کے لمبے لمبے دورے ہیں نہ ہی پے درپے کنسرٹس کی تھکن ۔۔بلکہ میں تو اپنی بلیوں سے دوری کی بنا پریشان ہوجاتی ہوں۔‘

دنیا کی چند میوزک میگا اسٹارز میں سے ایک ٹیلرسوئفٹ کو اپنی دونوں بلیوں ’میریڈتھ گرے‘ اور ’اولیویا بین سن' سے بہت پیار ہے۔ وہ جب بھی ملک سے باہر جاتی ہیں سب سے زیادہ انہی کو مس کرتی ہیں اور انہی کے لئے فکرمند بھی رہتی ہیں۔

اپنی پسند ناپسند کے بارے میں ٹیلر سوئفٹ کا کہنا ہے ’شو کے بعد گھر آکر مجھے ٹی وی دیکھنا اچھا لگتا ہے، خصوصاً سٹ کامز۔ یہ وہ سٹ کامز ہیں جو میں بہت مرتبہ دیکھ چکی ہوں لیکن میرا دل نہیں بھرتا۔ہررات کم از کم دوگھنٹے ٹی وی دیکھتی ہوں ۔مجھے ’فرینڈز‘ بہت پسند ہے اور اس کا کوئی ایپی سوڈ میں نے ’مس‘ نہیں کیا۔ اب تو یہ حال ہوگیا ہے کہ مجھے یہ پتا ہوتا ہے کہ شومیں دکھائی دینے والے ایکڑ اب کون سا ڈائیلاگ بولنے والے ہیں۔‘

ٹیلرسوئفٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’میں ہفتے میں پانچ شوز کے بجائے دویاتین شوز کرتی ہوں اورشوز کے درمیانی وقفے میں گھر کا چکرلگا لیتی ہوں۔‘

ٹیلرسوئفٹ ان دنوں ’1989‘ ورلڈ ٹورپرہیں۔ ٹیلرسوئفٹ کے بقول، ورلڈ ٹور میں نے تین مہینے کے لئے شروع کیا تھا اور اب دس سال ہونے کو آئے ہیں، اوپر والے کی مہربانی سے لوگوں کی میرے لئے چاہت اور پسندیدگی میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ بڑے بڑے چند شوز کرتی ہوں اور وہی میرے لئے کافی ہوتے ہیں۔‘

XS
SM
MD
LG