رسائی کے لنکس

سمندری طوفان ٹائفون سے جزیرہ نما کوریا میں تباہی


ٹائفون جو پہلے ہی شمالی کوریا کے کئی علاقوں میں سیلابوں کا سبب بن چکاہے، بڑے پیمانے پر سمندر میں مدوجزر پیداکرتے ہوئے جنوبی کوریا سے ٹکراگیا

طاقت ور طوفان ٹائفون کے نتیجے میں جنوبی کوریا کے کئی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے وہاں اب تک کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور ہزاروں گھروں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

ٹائفون جو پہلے ہی شمالی کوریا کے کئی علاقوں میں سیلابوں کا سبب بن چکاہے، بڑے پیمانے پر سمندر میں مدوجزر پیداکرتے ہوئے جنوبی کوریا سے ٹکراگیا۔

طوفان کی زد میں آکر جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو میں ایک چٹان کے ساتھ چینی ماہی گیروں کی ایک کشتی ٹکرانے سے پانچ مچھیرے ہلاک ہوگئے۔

جنوبی کوریا کے ساحلی محافظوں نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر حادثے کا نشانہ بننے والے چینی جہاز سے کم ازکم گیارہ ماہی گیروں کو نکال لیا۔ جب کہ چھ ماہی گیر تیر کر ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور 12 ہنوز لاپتا ہیں۔

کوریا کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں طوفان نے بجلی کے کھمبے اور ٹریفک لائٹس کو اکھاڑ دیا اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔

طوفان کی زد میں آکر کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے۔

موسمیات کے ماہرین کا کہناہے کہ ایک اور سمندری طوفان ٹائفون ٹمبن تائیوان سے گذرنے کے بعد اس ہفتے جزیرہ نما کوریا کے کئی علاقوں کو اپنا نشانہ بنا سکتاہے۔
XS
SM
MD
LG