رسائی کے لنکس

ابو ظہبی: امریکی استانی قتل کیس، چھان بین جاری


مشتبہ حملہ آور خاتون
مشتبہ حملہ آور خاتون

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی ایک 37 برس کی امریکی خاتون تھیں، جنھیں پیر کے روز ایک اور خاتون نے چھرے سے وار کرکے قتل کیا۔ مشتبہ حملہ آور ابایا، سیاہ دستانے اور نقاب پہنے ہوئے تھیں

متحدہ عرب امارات کی پولیس امریکی اسکول کی ایک استانی کی ہلاکت کے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے، جنھیں مبینہ طور پر ایک خاتون نے چھرا مار کر ہلاک کیا، جو روایتی عربی کپڑوں میں ملبوس تھیں۔

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی ایک 37 برس کی امریکی خاتون تھیں، جنھیں پیر کے روز ایک اور خاتون نے چھرے سے وار کرکے قتل کیا۔ مشتبہ حملہ آور ابایا، سیاہ دستانے اور نقاب پہنے ہوئے تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ محرکات کی تفتیش جاری ہے۔

ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں کی ’تو تو میں میں‘، دارالحکومت، ابو ظہبی کے ایک شاپنگ مال کے خواتین کے بیت الخلاٴمیں ہوئی اور وہیں ایک تیز دھار والے آلے سے اُن پر وار کیا گیا۔

حملہ آور وقوعہ سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔


ہلاک ہونے والی خاتون 11 برس کے دو جڑواں بچوں کی ماں تھیں۔

یہ بچے تب تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے، جب تک بیرون ملک سے اُن کے والد ابو ظہبی نہیں پہنچ جاتے۔

متحدہ عرب امارات میں لاکھوں غیر ملکی خدمات انجام دیتے ہیں، جس کا خلیج کے عرب ملکوں میں نسبتا ً فراغ دل معاشرے کا شہرہ ہے۔

یہ امریکی قیادت والے اُس اتحاد کا حصہ ہے جو عراق اور شام میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

XS
SM
MD
LG