رسائی کے لنکس

بلیک بیری فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ: متحدہ عرب امارات


بلیک بیری فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ: متحدہ عرب امارات
بلیک بیری فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ: متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ بلیک بیری کے اسمارٹ فون ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، کیونکہ استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا دوسرے ملکوں میں رکھا جاتا ہے۔

امارات نے اِس بات کے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے قوانین اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

تجزیہ کار کہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے لیےاِن آلات کا استعمال اور ممکنہ بدعنوانی پر نظر رکھنا ایک دشوار مرحلہ ہوگا۔

یہ اعلان اِس تشویش میں اضافے کا باعث ہے کہ متحدہ عرب امارات اطلاعات کی رسائی پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سات موروثی ریاستوں کا یہ وفاق چابکدستی کے ساتھ ویب سائٹوں اور دوسرے قسم کےمیڈیا کو سینسر کرتا ہے جسکی وجہ یہ دی جاتی ہے کہ یہ قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

یہ متحدہ عرب امارات میں بلیک بیری کے بارے میں سامنے آنے والا دوسرا بڑا تنازعہ ہے۔

ایک سال قبل، سرکاری تحویل میں کام کرنے والے ملک کے سب سے بڑے موبائل فون آپریٹر کو بلیک بیری استعمال کرنے والوں کو ایک نیا سافٹ ویئر نصب کروانے کی ترغیب دیتے ہوئے پکڑا گیا تھا ۔ اس سافٹ ویئر کے تحت موبائل فون کے ذریعے لوگوں کی جاسوسی کی جاسکتی تھی۔

حکومت نے کبھی بھی مکمل وضاحت نہیں کی کہ اِس کیس کا مزیدکیا بنا۔

اِس نئے معاملے میں ٹیلی کمیونیکیشنز اتھارٹی نے بلیک بیری کی طرف سے ڈیٹا کا انتظام رکھے جانے کے طریقے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا کہ اِس بات کا امکان ہے کہ اِس کا غلط استعمال کیا جاسکے۔

XS
SM
MD
LG