رسائی کے لنکس

رأس الخیمہ کے فرمانروا شیخ صقر انتقال کر گئے


رأس الخیمہ کے فرمانروا شیخ صقر انتقال کر گئے
رأس الخیمہ کے فرمانروا شیخ صقر انتقال کر گئے

متحدہ عرب امارات کی ریاست رأس الخیمہ کے فرمانروا شیخ صقر بن محمد القاسمی بدھ کے روز انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔ حکومت نے شیخ صقر کی وفات پر ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وہ متحدہ عرب امارات کے قیام سے قبل 1940ء کی دہائی سے رأس الخیمہ کی حکمرانی کر رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ کئی ماہ سے ہسپتال میں داخل تھے۔

شیخ صقر کی وفات کے بعد ان کے بیٹوں کے درمیان اقتدار کی جنگ سے متعلق خدشات پیدا ہو گئے ہیں لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ شہزادہ شیخ سعود بن صقر القاسمی اگلے فرمانروا ہوں گے۔

شیخ صقر نے 2003ء میں اپنے بڑے بیٹے، شیخ خالد، کی جگہ شیخ سعود کا اپنا جانشین منتخب کیا تھا۔

حالیہ برسوں میں شیخ خالد اقتدار کے حصول کے لیے دوبارہ متحرک ہو گئے اور اپنے بھائی پر ایران کے ساتھ انتہائی دوستانہ رویے کا الزام عائد کرتے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG