رسائی کے لنکس

ملائیشیا:جسم فروشی پر مجبور خواتین بازیاب


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملائیشیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ یوگینڈا سے تعلق رکنے والی 21 خواتین کو بازیاب کروا لیا گیا جنہیں یوگینڈا سے بہلا پھسلا کر لایا گیا تھا اور انھیں جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔

تفتیشی افسران نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 19 سے 42 سال کی خواتین کوالا لمپورکے مضافات میں واقع چار اپارٹمنٹس سے بازیاب کرایا گیا۔

ان خواتین کو چین کے راستے ملائیشیا لایا گیا اور اپنا آبائی ملک چھوڑنے سے پہلے ان سے گھروں اور ہوٹلوں میں ملازمت فراہم کرنے کے وعدے کئے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سفر پر اٹھنے والے 7 ہزار ڈالر کے اخراجات کی وصولی کے لیے ان خواتین سے زبردستی جنسی مشقت لی جاتی تھی۔

حکام نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ کے اتنے بڑے گروہ ، جس میں افریقی میں شامل ہیں، پہلی بار بے نقاب کیا گیا ہے۔

پولیس نے یوگینڈا سے تعلق رکھنےوالی 2 خواتین کو جسم فروشی کا نیٹ ورک چلانے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔

ملائیشیا میں انسانی اسمگنگ میں ملوث افراد کی سزا 15 سال قید ہے۔

XS
SM
MD
LG