رسائی کے لنکس

برطانوی فوج سے منسلک مسلمان عالم کے لیے سرکاری اعزاز


امام عاصم حافظ جو 'چیف آف ڈیفینس اسٹاف اور سروس چیفس' میں دینی مشیر ہیں انھیں مسلمان فوجیوں کی دینی رہنمائی کرنے کے سلسلےمیں 'آفیسر آف دی آرڈر آف دا برٹش ایمپائر ' بنا دیا گیا ہے۔

برطانوی مسلح افواج کے پہلے مسلمان عالمِ دین کو محکمہ دفاع میں ان کی اعلی خدمات کے اعتراف میں اعلی ترین سرکاری اعزاز 'آرڈر آف دا برٹش ایمپائر' سےنوازا گیا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق امام عاصم حافظ جو 'چیف آف ڈیفینس اسٹاف اور سروس چیفس' میں دینی مشیر ہیں انھیں مسلمان فوجیوں کی دینی رہنمائی کرنے کے سلسلےمیں 'آفیسر آف دی آرڈر آف دا برٹش ایمپائر ' بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام عاصم حافظ 2005 میں پہلی بار دینی عالم کی حیثیت سے برطانوی فوج میں شامل ہوئے جہاں ان کا کام فوجیوں کو مذہبی اور ثقافتی امور پر رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

خاص طور پر سال 2010 سے 2012 میں انھیں افغانستان میں امن کی تعمیر اور تنازعات کے حل کے لیے قابل قدر کوششیں انجام دینےپرقومی سطح پر سراہا گیا ہے ۔

اس موقع پر امام عاصم نے کہا کہ، ''مسلح افواج کے ساتھ کام کرنا اوراعزاز پانے پر وہ برطانوی حکومت کے شکر گزار ہیں ان کے لیے برطانوی فوج کا حصہ بننا اور قومی محبت سے سرشار مسلمان فوجیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز تصور کرتے ہیں۔''

انھوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ''برطانوی مسلح افواج اور مسلمان کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت حاصل ہوگی ان کا کہنا تھا کہ افہام وتفہیم اور ایک دوسرے کے مذاہب کے لیے احترام رکھنا عالمی سطح پردنیا امن واستحکام قائم کرنے کے لازمی جزو ہیں۔''
XS
SM
MD
LG