رسائی کے لنکس

برطانوی انتخابات میں دو خواتین سمیت چھ پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب


جمعرات کو ہونے والے برطانوی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے چھ پاکستانی امیدواروں میں سے تین کا تعلق پاکستانی کشمیر سے ہے۔ برطانیہ کی تاریخ میں کامیاب ہونے والے پاکستانی نژاد امیدواروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

برطانوی شہر برمنگم سے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی بیرسٹر شبانہ محمود کا تعلق پاکستانی کشمیر کے شہر میر پور سے ہے اور انھیں برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مسلمان اور پاکستانی نژاد ممبر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔جب کہ کنزرویٹو پارٹی کے ٹکٹ پر لندن سے منتخب ہونے والے رحمن چشتی کا تعلق مظفر آباد کے نواحی علاقے پَٹِکاسے ہے ۔

برطانوی انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی پر برطانیہ، پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ کشمیر ی نژاد برطانوی شہری راجہ محمد ریاض نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا یہ ان کا اور ان کے بڑوں کی طرف سے گذشتہ 60سالوں میں یہاں کیے جانے والے کاموں کا نتیجہ ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لاکھوں افراد برطانیہ میں مقیم ہیں جنہیں میر پور میں منگلا ڈیم کی تعمیر کے وقت یہاں سے ہجرت کرنا پڑی تھی۔ گذشتہ انتخابات میں صرف تین پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG