رسائی کے لنکس

حقانی کی پروفیسر ربانی کے قتل سے لاتعلقی


A butler and cheese specialist work at the presidential suite at Washington's Park Hyatt hotel. (Park Hyatt)
A butler and cheese specialist work at the presidential suite at Washington's Park Hyatt hotel. (Park Hyatt)

برطانوی نشریاتی ادارے، بی بی سی، نے کہا ہے کہ اس نے حقانی نیٹ ورک کے آپریشنل کمانڈر کا انٹرویو کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی ویب سائٹ پر پیر کو شائع کیے گئے انٹرویو میں سراج الدین حقانی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اُن کی تنظیم نے سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کو قتل کیا۔ مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے، آئی ایس آئی، کے ساتھ حقانی نیٹ ورک کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

سابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل مائیک ملن نے گزشتہ ماہ سینٹ کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حقانی نیٹ ورک آئی ایس آئی کا ’’دست وبازو‘‘ ہے اور اسی تنظیم کے جنگجو کابل میں امریکی سفارت خانے اور افغانستان میں نیٹو کے ایک اڈے پر حملوں میں ملوث تھے۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ سلامتی کے خدشات کے باعث اُس کے نمائندے نے سراج الدین حقانی کے ساتھ بیٹھ کر براہ راست انٹرویو نہیں کیا اور سوالات ایک قاصد کے ذریعے بھیجے گئے جو حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کے جوابات آڈیو کی شکل میں لے کر واپس آیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اُسے یقین ہے کہ جواب دینے والا شخص سراج الدین حقانی ہی ہے۔

XS
SM
MD
LG