رسائی کے لنکس

ملکہ ِبرطانیہ کی 88 ویں سالگرہ


ملکہٴالزیبیتھ دوئم حسب روایت 21 اپریل کو اپنی سالگرہ انتہائی خاموشی سے مناتی ہیں، جبکہ ان کی سالگرہ کا سرکاری جشن جون کے مہینے میں منعقد ہوتا ہے

بکنگھم پیلس سے جاری ہونے والے اعلان کے مطابق، ملکہ برطانیہ آج پیر کے روز اپنی 88 ویں سالگرہ انتہائی سادگی کے ساتھ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر عظیم ملکہ برطانیہ اپنی سرکاری رہائش گاہ ونڈسر کیسل میں قیام کریں گی۔

شاہی ترجمان کے بیان کے مطابق، ملکہٴبرطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر گرین پارک لندن میں حسب روایت شاہی فوجی گھڑ سوار دستوں کی جانب سے ملکہ برطانیہ کے اعزاز میں 41 توپوں کی سلامی پیش کی گئی، جس کے ایک گھنٹے بعد، رائل آرٹلری فوجی دستوں کی جانب سے ٹاور آف لندن کی طرف سے 61 توپوں کی سلامی دی گئی۔

اس موقع پر فوجی میوزک بینڈ کی جانب سے ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے جشن کے طور پر خوشی کے ترانے بھی بجائے گئے۔
ملکہ الزیبیتھ دوئم حسب روایت 21 اپریل کو اپنی سالگرہ انتہائی خاموشی سے مناتی ہیں۔ جبکہ، ان کی سالگرہ کا سرکاری جشن جون کے مہینے میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر پیش کی جانے والی روایتی آرمی پریڈ کو 'ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی پریڈ' کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، جس کا آغاز 1748 میں ہوا، جب پہلی بار اس پریڈ کو شاہی سربراہ کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے مخصوص کیا گیا۔

ملکہٴالزیبیتھ الگزینڈرا مریم کا جنم 21 اپریل،1826ء کو ہوا۔ وہ ڈیوک اور ڈچز آف یارک کی پہلی اولاد ہیں، جبکہ ملکہ وکٹوریہ کی پڑ پڑ پوتی ہیں۔

معروف برطانوی فوٹو گرافر ڈیوڈ بیلی کی جانب سے گذشتہ روز ملکہٴ برطانیہ کی اٹھاسیویں سالگرہ کے موقع پر حکومت برطانیہ کی ایک مہم کے حوالے ملکہ الزیبیتھ کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG