رسائی کے لنکس

برطانوی شاہی جوڑے کی کرسمس پر نئی تصویر جاری


شاہی محل کنسگٹن پیلس کی طرف سے جمعے کو جاری ہونے والی تصویر میں شہزادہ ولیم اور شہزادہ کیٹ اپنے دونوں بچوں تقریبا ڈھائی سالہ شہزادہ جارج اور سات ماہ کی شہزادی شارلٹ کے ساتھ مسکراتے ہوئےنظر آ رہے ہیں ۔

ہر دلعزیز برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین مڈلٹن نے کرسمس کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کے لیے کرسمس کی مبارکباد کے ساتھ اپنے خاندان کی ایک نئی تصویر جاری کی ہے۔

شاہی محل کنسگٹن پیلس کی طرف سے جمعے کے روز جاری ہونے والی تصویر میں شہزادہ ولیم اور شہزادہ کیٹ اپنے دونوں بچوں تقریبا ڈھائی سالہ شہزادہ جارج اور سات ماہ کی شہزادی شارلٹ کے ساتھ مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کنسگٹن محل کے ٹوئٹر کے صفحے پر شاہی جوڑے کی فیملی تصویر کے ساتھ کرسمس کی مبارکباد کا ایک پیغام ٹویٹ کیا گیا ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ''شاہی خاندان کی نئی تصویر ،ڈیوک اور ڈچز اور شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ کی طرف سے میری کرسمس ''۔

یہ نئ تصویر شاہی فوٹو گرافر کرس جیلف نے کنسگٹن محل کے باغ میں اتاری گئی ہے جسے شاہی خاندان کے افراد اور دوستوں کو بھجے جانے والے کرسمس کارڈ کے لیےاستعمال کیا گیا ہے ۔

شاہی محل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تصویر شاہی جوڑے نے ذاتی پسند سے کھنچوائی تھی لیکن انھوں نے یہ تصویر عوام کے لیے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انھیں یہ تصویر بےحد پسند آئی ہے ۔

گزشتہ ماہ شہزادی کیٹ کی طرف سے ننھی شہزادی شارلٹ کی تصاویر جاری کی گئی تھیں ۔

شاہی جوڑا ہرسال کی طرح ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کے ساتھ سینڈرنگھم اسٹیٹ میں کرسمس کی تعطیلات گزارے گا۔

شاہی محل کی جانب سے اس موقع پر ایک اور ٹویٹ میں شہزادہ جارج کے نئے اسکول کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔

ٹویٹ کی تفصیلات کے مطابق ڈھائی سالہ شہزادہ جارج جنوری کے مہینے سے ویسٹیکر مونٹیسوری اسکول میں پڑھنے جائیں گے۔

یہ اسکول نور فوک کے ایک چھوٹے سےگاؤں ایسٹ والٹن میں واقع ہے جہاں اکا دکا مکانات اور ایک چرچ ہے اور چاروں طرف کھیت ہیں۔

جبکہ اسکول سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع شاہی جوڑے کے محل اینمر ہال سے 10 میل کی دوری پر واقع ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ فی الحال شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کا وقت اینمر محل اور لندن میں واقع کنسگٹن محل دونوں جگہوں پر گزرتا ہے تاہم شہزادہ جارج ہفتے میں کچھ دن اسکول جایا کریں گے لیکن لندن میں رہتے ہوئے وہ اسکول نہیں جائیں گے ۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق شہزادہ جارج جس پرائیوٹ اسکول میں داخل کرائے گئے ہیں اس کی ایک روز کی فیس 33 پاونڈ ہے جو لندن میں واقع پرائیوٹ مونٹیسوری اسکولوں کے مقابلے میں ایک سستا اسکو ل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے بھی مونٹیسوری اسکول میں تعلیم حاصل کی ہے جبکہ اس وقت ان کے اسکول کی سالانہ فیس 780 پاونڈ تھی۔

XS
SM
MD
LG