رسائی کے لنکس

سرکاری عمارتوں پر قبضہ برقرار رکھیں گے: مظاہرین


سابق روسی فوجی پونوماریوف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب تک کیئف علاقے سے یوکرین کی سیکورٹی فورسز واپس نہیں بلا لیتا یہ قبضہ برقرار رہے گا۔

روس کے حمایت یافتہ عسکریت پسند اور مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسند رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ کیئف کی حکم عدولی اور مختلف شہروں میں سرکاری عمارتوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھیں گے۔

یہ بات یورپ میں تنظیم برائے سلامتی اور تعاون کے اعلی عہدیدار سے کہی گئی جو کہ یوکرین کا بحران حل کرنے کی غرض سے گرشتہ ہفتے کے جنیوا معاہدے کے نفاذ کی کوششیں کررہے ہیں۔
Ukraine
Ukraine
مارک ایتھرینگٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اہم علیحدگی پسند رہنما ویاچیسلاف پونوماریوف سے سلونسک میں ملاقات کی۔

’’ہم نے ابھی پونوماریوف سے دو گھنٹے طویل ملاقات ختم کی جس یہ بات زیر بحث آئی کہ آیا وہ اور ان کا گروہ جنیوا معاہدے کے ضوابط پر عمل پیرا ہوں گے۔‘‘

برطانوی سفارت کار نے علیحدگی پسند رہنما سے یرغمال بنائے گئے آٹھ افراد، روما اقلیتوں سے بد سلوکی اور اتوار کے فائرنگ کے واقعے کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ "یوکرین کے قوم پرستوں کے ساتھ" فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں تین لوگ ہلاک ہوئے اور وہ اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

سابق روسی فوجی پونوماریوف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب تک کیئف علاقے سے یوکرین کی سیکورٹی فورسز واپس نہیں بلا لیتا، سرکاری عمارتوں پر ان کے ساتھیوں کا قبضہ جاری رہے گا۔

ان کا اصرار تھا کہ انہیں ماسکو کی حمایت حاصل نہیں مگر اتوار کو علیحدگی پسندوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پونوماریوف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویلادیمر پوٹن سے تحفظ اور ہتھیاروں کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔
XS
SM
MD
LG