رسائی کے لنکس

پوٹن اور برلسکونی کے لیے پرانی شراب، مقدمے کی تیاری


روسی صدر پوٹن اور ان کے پرانے دوست اٹلی کے سابق وزیر اعظم برلسکونی نے گزشتہ اختتام ہفتہ کرائمیا میں گزرا جس دوران وہ قدیم کھنڈرات دیکھنے گئے اور کرائمیا کی ایک اہم ماسندرا کی شراب فیکٹری کا بھی دورہ کیا۔

یوکرین کا استغاثہ کرائمیا کی ایک شراب فیکٹری پر مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس نے روس کے صدر ولادیمر پوٹن اور اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی کے لیے 240 سال پرانی نایاب شراب کی بوتل کو کھول دیا تھا۔

روسی صدر پوٹن اور ان کے پرانے دوست برلسکونی نے گزشتہ اختتام ہفتہ کرائمیا میں گزرا جس دوران وہ قدیم کھنڈرات دیکھنے گئے اور کرائمیا کی ایک اہم ماسندرا کی شراب فیکٹری کا بھی دورہ کیا۔ روس کی طرف سے 2014 میں کرائمیا کو اپنا حصہ بنائے جانے کے بعد اس شراب کی فیکٹری کو قومیا لیا گیا تھا جس کے پاس ایسی شراب اور چیری موجود ہے جو 200 سال سے زائد پرانی ہے۔

روسی ٹیلی ویژن پر برلسکونی کو دکھایا گیا کہ وہ فیکٹری کے تہہ خانے میں ایک بوتل کو دیکھ رہے تھے اور اس دوران انہوں نے شراب کی فیکٹری کے ایک عہدیدار سے پوچھا کی آیا وہ اس کو چکھ سکتے ہیں۔

یوکرین کے میڈیا نے جمعہ کو یوکرین کے استغاثہ کے حوالے سے بتایا کہ وہ اس شراب کی فیکٹری کے ڈائریکٹر کے خلاف بدعنوانی کا الزام عائد کریں گے جس نے یہ نایاب بوتل برلسکونی کو دی۔

XS
SM
MD
LG