رسائی کے لنکس

بائیڈن یوکرین کا دورہ کریں گے


نائب امریکی صدر جو بائیڈن
نائب امریکی صدر جو بائیڈن

تشدد اور تخریب کاری کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مشرق میں عسکریت پسندوں کو بظاہر روس کی حمایت حاصل ہے۔

یوکرین کی حکومت کی حمایت کے اظہار کی غرض سے وائٹ ہاؤس کے مطابق نائب صدر جوبائیڈن رواں ماہ کیئف کا دورہ کریں گے۔

تشدد اور تخریب کاری کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مشرق میں عسکریت پسندوں کو بظاہر روس کی حمایت حاصل ہے۔

یوکرین میں پیدا ہونے والے بحران کے بعد یہاں کا دورہ کر نے والے بائیڈن پہلے اعلیٰ ترین امریکی عہدیدار ہوں گے۔ توقع ہے کہ وہ 22 اپریل کو کیئف جائیں گے۔

محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر گفتگو میں مشرقی یوکرین پر مسلح افراد کے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ان حملوں سے مشابہت رکھتی ہے جو کہ ماضی میں مشرقی یوکرین اور کرائمیا میں کیے گئے۔

’’عسکریت پسند روسی ہتھیاروں سے لیس تھے اور ان کا پہناوا بھی وہی تھا جو کہ کرائمیا پر قابض روسی فوجیوں کا تھا۔ سیکرٹری کیری نے یہ واضح کیا کہ اگر روس نے مشرقی یوکرین میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات اور سرحد سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلائیں تو اس کے مزید اثرات ہوں گے۔‘‘

نائب صدر کا دورہ یوکرین وہاں آئندہ انتخابات سے ایک ماہ پہلے ہورہا ہے اور وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن توانائی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

’’وہ اس عزم پر زور دیں گے کہ واشنگٹن مضبوط، متحد، جمہوری یوکرین کی حمایت کرتا ہے جو کہ اپنے مستقبل سے متعلق فیصلے اپنی مرضی کے مطابق کرنے میں آزاد ہو۔‘‘
XS
SM
MD
LG