رسائی کے لنکس

امریکہ کا یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ


امریکہ کے نائب صدر اور یوکرین کے وزیراعظم
امریکہ کے نائب صدر اور یوکرین کے وزیراعظم

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یوکرین کی حکومت کے پاس موقع ہے کہ وہ ایک متحد ملک بنا سکے۔

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے رہنماؤں کو بتایا ہے کہ ان کا ملک "تحقیر آمیز دھمکیوں" سے نمٹنے کے لیے یوکرین کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

بائیڈن کیئف کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے عبوری صدر الیگزینڈر ٹرچینوف اور نگران وزیراعظم ارسنی یتسنیوک سے ملاقاتیں کیں۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب ملک کے مشرقی حصے میں جاری کشیدگی کم ہونے کے آثار نظر نہیں آتے۔

یتسنیوک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں نائب صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ کرائمیا میں روس کے اقدامات کو تسلیم نہیں کرتا۔ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یوکرین اپنے مستقل کی تگ و دو میں مصروف ہے۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کی حکومت کے پاس موقع ہے کہ وہ ایک متحد ملک بنا سکے لیکن انھوں نے متنبہ کیا کہ اس کے لیے اسے پہلے "بدعنوانی کے سرطان" سے نمنٹا ہو گا۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ یوکرین کو توانائی میں خود کفیل بنانے میں امریکہ اس کو مدد کرنے کو تیار ہے۔

دریں اثناء روس کے وزیراعظم دمتری میدویدف نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کے معاملے پر مغرب کی طرف سے عائد پابندیوں سے نمٹ سکتا ہے۔

منگل کو روسی پارلیمنٹ نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ وہ روس کے عوام کو سیاسی کھیل اور غیر دوستانہ اقدامات کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

امریکہ یہ کہہ چکا ہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں کشیدگی کم کرانے کے لیے اگر روس نے اقدامات نہ کیے تو وہ اس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے۔

واشنگٹن اور یورپی یونین پہلے ہی روس کے متعدد عہدیداروں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ ان کے اثاثے منجمد کر چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG