رسائی کے لنکس

یوکرائن کی ایک کان میں دھماکہ، 16 ہلاک


یوکرائن کی ایک کان میں دھماکہ، 16 ہلاک
یوکرائن کی ایک کان میں دھماکہ، 16 ہلاک

یوکرائن کے حکام نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں واقع ایک کان میں ہونے والے دھماکے سے 16 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

یوکرائن کی ہنگامی حالات کی وزارت کے مطابق لگانسک نامی علاقے میں جمعہ کو ہونے والے دھماکے کے بعد سے 10 کان کن لاپتا ہیں۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے دو کان کنوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرائن میں واقع کوئلے کی کانوں کی پرانے آلات سے کھدائی اور کئی دیگر وجوہات کے باعث دنیا کی خطرناک ترین کانیں تصور کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG