رسائی کے لنکس

کرائمیا کی پارلیمان میں روس سے الحاق کی قرارداد منظور


کرائمیا میں اکثریت روسی شہریوں کی ہے اور اس علاقے کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ روس سے الحاق کے معاملے پر 16 مارچ کو رائے شماری بھی کرائی گی

یوکرین کے نیم خودمختار خطے کرائمیا کے قانون سازوں نے روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

کرائمیا کی پارلیمان، جسے روس کی حمایت حاصل ہے، نے جمعرات کو روس سے الحاق کے حق میں ووٹنگ اس وقت دی جب پورپی یو نین کے رہنما برسلز میں ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

یورپی یونین کے اس اجلاس کا مقصد روس پر دباؤ بڑھانے کے طریقہ کار پر غور کرنا ہے کہ ماسکو کو کس طرح کریمیا میں فوجی مداخلت سے روکا جائے۔

امریکی قانون ساز بھی روس کے خلاف ممکنہ اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر غور کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔

کرائمیا میں اکثریت روسی شہریوں کی ہے اور اس علاقے کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ روس سے الحاق کے معاملے پر 16 مارچ کو رائے شماری بھی کرائی گی۔
XS
SM
MD
LG