رسائی کے لنکس

یوکرین: پارلیمنٹ نے نئے وزیردفاع کی تقرری منظور کر لی


اسٹیون پولٹوراک
اسٹیون پولٹوراک

گزشتہ ماہ ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود سرکاری اور علیحدگی پسند فورسز کے درمیان مشرقی یوکرین کے کچھ علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔

یوکرین کی پارلیمان نے ملک کے نئے وزیردفاع کی تقرری کی منظور ی دی ہے۔ رواں سال کرائمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے بعد چوتھی بار یوکرین کے وزیردفاع کی تقرری کی گئی ہے۔

نئے وزیردفاع اسٹیفن پولٹوراک ہیں جو کہ اس سے پہلے یوکرین نیشنل گارڈ کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

اس سے قبل وزیردفاع ویلیری ہیلیتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اگست کے اواخر میں مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کے ہاتھوں فوج کو پہنچنے والے جانی نقصان پر انھیں شدید تنقید کا سامنا تھا۔

گزشتہ ماہ ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود سرکاری اور علیحدگی پسند فورسز کے درمیان مشرقی یوکرین کے کچھ علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان پیرس میں منگل کو ملاقات ہونے جارہی ہے جس کا محور یوکرین اور سرحد سے روسی فوجیوں کی واپسی ہو گا۔

اتوار کو روسی صدر پوٹن نے یوکرین کی سرحد کے قریب سے 17،000 فوجیوں کی واپسی کا حکم دیا جبکہ وہ اس ہفتہ میں یوکرین کے صدر پوروشینکو سے ایشیا –یورپ کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات بھی کریں گے۔

XS
SM
MD
LG