رسائی کے لنکس

یوکرین: کرپشن کے الزام میں سابق وزیر داخلہ کو سزا


یوکرین: کرپشن کے الزام میں سابق وزیر داخلہ کو سزا

یوکرین: کرپشن کے الزام میں سابق وزیر داخلہ کو سزا

یوکرین کی ایک عدالت نے سابق وزیر داخلہ یوری لٹسنکو کو اپنے عہدے کے ناجائز استعمال اور رقوم میں خردبرد کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

پیر کے روز عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ لٹسنکو نے ریاست کے خرچ پر اپنے ڈرائیور کو غیر قانونی بونس اور مراعات دیں۔

لٹسنکونے، جو قید کاٹنے والی سابق وزیراعظم یولیا ٹیموشنکو کے قریبی ساتھی ہیں، ان الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔

مز ٹیموشنکو گذشتہ سال دسمبر میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں سزا سنائے جانے کے بعد سات سال کی قید کاٹ رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG