رسائی کے لنکس

ارتھ آور : عمیمہ سندھ اسمبلی سے خطاب کریں گی


پاکستان ٹی وی اور فلم کی اداکارہ عمیمہ ملک ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی سفیر ہیں اس لئے وہ سرگرمی کے ساتھ ’ارتھ آور‘ کا پیغام ملک بھر میں پھیلانے کے لئے کوشاں ہیں

کراچی ۔۔۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہفتے کو ’ارتھ آور‘ منایا جارہا ہے ۔۔۔یعنی ’ایک گھنٹہ زمین کے نام‘۔ یہ عالمی ادارے ’ڈبلیو ڈبلیو ایف‘ کی توانائی بچانے سے متعلق مہم ہے اور چونکہ پاکستان ٹی وی اور فلم کی اداکارہ عمیمہ ملک ’ڈبلیو ڈبلیو ایف‘ پاکستان کی سفیر ہیں اس لئے وہ سرگرمی کے ساتھ ’ارتھ آور‘ کا پیغام ملک بھر میں پھیلانے کے لئے کوشاں ہیں۔

اسی کوشش کے تحت، عمیمہ ملک سندھ اسمبلی میں خطاب کریں گی۔ پبلک ریلیشنز فرم ’انسا ئیکلو میڈیا پی آر‘ نے وائس آف امریکہ کو اس ایونٹ کے حوالے سے تفصیلات میں بتایا کہ عمیمہ سندھ اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کو درپیش ماحولیاتی مسائل پر روشنی ڈالیں گی۔

خطاب کا مقصد ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرنا اور ایسے طریقوں کو اپنانے پر زور دینا ہے جس سے توانائی کی بچت اور قدرتی ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔

عمیمہ ملک کا کہنا ہے کہ ’ارتھ آور‘ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی عالمی مہم کا حصہ ہے اور پاکستان جیسے ملک کے لئے جہاں کئی عشروں سے توانائی کا بحران آیا ہوا ہے وہاں توانائی بچانے کے طریقوں کو متعارف کرانا اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ‘

اپنے خطاب میں عمیمہ ملک اس مسئلے سے متعلق عوامی آگاہی پر بھی زور دیں گی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے زمین کے قدرتی ماحول کو بچانے کے لئے شروع کی جانے والی مہم کو مزید موٴثر بنانے کے لئے عمیمہ کو چنا ہے۔ ملک کی مشہور اداکارہ ہونے کے علاوہ اب وہ معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کریں گی۔ وہ ڈبلیو دبلیو ایف کے شانہ بشانہ ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی رہنماوٴں کے علاوہ عالمی ادارے کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ اسمبلی سے خطاب عمیمہ کے لئے ایک نیا تجربہ ہے۔
XS
SM
MD
LG