رسائی کے لنکس

چھتری کے فائدے ۔۔۔


امریکہ میں ایک یونیورسٹی میں ماہرین ِ امراض ِ جلد کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق ایک چھوٹی سی چھتری آپ کو دھوپ کی تمازت اور اس میں سے نکلتی مضر شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

اگر باہر دھوپ پڑ رہی ہو اور آپ کے پاس سن سکرین نہ ہو تو ایسے میں کیا کرنا چاہیئے؟ ۔۔۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے میں چھتری پکڑیئے۔

امریکہ میں ایک یونیورسٹی میں ماہرین ِ امراض ِ جلد کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق ایک چھوٹی سی چھتری آپ کو دھوپ کی تمازت اور اس میں سے نکلتی مضر شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

اس تحقیق کے مطابق چھتری تیز دھوپ والے دن میں آپ کو دھوپ اور اس کی مہلک شعاعوں سے پچھتر فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے۔ لیکن اگر آپ کالے رنگ کی چھتری استعمال کر رہے ہوں تو یہ اور بھی اچھا ہے کیونکہ کالے رنگ کی چھتری نوے فیصد تک سورج کی شعاعوں کو روک سکتی ہے۔

ڈاکٹر برندھا بالارامن ماہر ِ امراض ِ جلد ہیں اور کہتے ہیں، ’’سن سکرین کے ساتھ ساتھ میں اپنے کلائنٹس کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ سورج سے بچنے کے لیے دیگر چیزیں بھی استعمال کریں۔‘‘

ان دیگر چیزوں میں چھتری کے استعمال کے ساتھ ساتھ بڑی ٹوپی پہننا اور سورج سے بچنے کے لیے خاص ملبوسات بھی پہنے جا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر برندھا بالارامن کے الفاظ، ’’یہ اس صورتحال میں اچھا ثابت ہو سکتا ہے کہ جب آپ سورج کی مہلک شعاعوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر گھنٹے دو گھنٹے بعد سن سکرین استعمال نہیں کر سکتے۔‘‘

اس تحقیق میں ڈاکٹر سفی چین اور ان کے ساتھیوں نے چھوٹی چھتریوں کے استعمال اور سورج کی مضر شعاعوں سے اس کے بچاؤ کا جائزہ لیا۔ یہ چھوٹی چھتریاں ایشیاء اور مشرق ِ وسطیٰ کی خواتین میں بہت مقبول ہیں۔ جبکہ امریکہ میں بھی خواتین انہیں استعمال کرنا پسند کرتی ہیں۔
XS
SM
MD
LG