رسائی کے لنکس

اقوامِ متحدہ افغان دہشت گردوں کی فہرست کا جائزہ لے گا


گذشتہ ہفتے افغان امن کانفرنس میں کی گئی ایک درخواست کے بعد اقوامِ متحدہ، افغان دہشت گردوں کی فہرست کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹافن دی مستورا نے ہفتے کے روز کہا کہ اقوامِ متحدہ کی ایک ٹیم القاعدہ اور طالبان عسکریت پسندوں کے سرکردہ لیڈروں کی فہرست پر غور کرے گی۔

گذشتہ ہفتے جرگے کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ جو عسکریت پسند امن عمل میں شریک ہو جائیں اُنھیں اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکال دیا جائے۔

قندھار میں ہفتے کے روز سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں پانچ پولیس عہدے دارے اورنیٹو میں کام کرنے والے تین ارکان ہلاک ہوگئے۔

جنوبی صوبہٴ قندھار میں بم دھماکے میں پانچ پولیس والے ہلاک ہوئے، جب کہ نیٹو نے بتایا ہے کہ شمال، مشرق اور جوابی افغانستان میں مختلف بم دھماکوں میں اُس کے کارکن ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG