رسائی کے لنکس

ایچ آئی وی وائرس کے نئے مریضوں میں 20فیصد کمی


ایچ آئی وی وائرس کے نئے مریضوں میں 20فیصد کمی
ایچ آئی وی وائرس کے نئے مریضوں میں 20فیصد کمی

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پچھلے دس سالوں میں ایڈز کی بیماری کا سبب بننے والے HIVوائرس سے متاثرہونے افراد کی تعداد میں بیس فیصد کمی آئی ہے لیکن دنیا بھر میں تین کروڑ 30لاکھ افراد اب بھی اس وائرس میں مبتلا ہیں۔

یہ اعدادوشمارایڈز سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کی ایک تازہ رپورٹ میں جاری کیے گئے ہیں۔

ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس وبا کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور نسبتاً کم لوگ HIVسے متاثر اور ایڈز سے ہلاک ہورہے ہیں۔لیکن ان کا کہنا ہے کہ اگر نئے کیس کم ہورہے ہیں تو دوسری طرف ایڈز کے خلاف بین الاقوامی کوششوں کے لیے مالی امداد میں بھی کمی ہوئی ہے۔

تاہم ادارے کے سربراہ Michel Sidibiنے اعتراف کیا کہ اب بھی تعصب اور برے قوانین اور بدنامی کا خوف کئی لوگوں کو علاج سے دور رکھ رہا ہے۔

گذشتہ 30سالوں میں HIVسے متاثر ہونے والے چھ کروڑ افراد میں سے نصف ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG