رسائی کے لنکس

کمبوڈیا میں جنگی جرائم کی عدالت کا دفاع


بان کی مون کمبوڈیا کے دورے کے موقع پر
بان کی مون کمبوڈیا کے دورے کے موقع پر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے کہا ہے کہ مبینہ طور پر جنگی جرائم میں ملوث کمیونسٹ پارٹی کے سابق ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے قائم خصوصی عدالت کو کام جاری رکھنا چاہیئے۔

جمعرات کو فنوم پن کے علاقے میں بدنامِ زمانہ Toul Sleng جیل کا دورہ کرتے ہوئے مسٹر بان کا کہنا تھا کہ کمیونسٹ پارٹی کے ارکان جن کو کھمیر روج بھی کہا جاتا ہے، کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے 30 برس بعد بھی ”انسانی مصائب کی چیخ و پکار“ سنائی دیتی ہے۔

Toul Sleng میں 14 ہزار سے زائد افراد کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا اور اب اس جیل کو نسل کشی سے متعلق ایک عجائب گھر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

کھمیر روج کے عہدیدار Kaing Guek Eav جو Tuol Sleng کے نگران رہے تھے ، کو جولائی میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں کام کرنے والی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔

لیکن کمبوڈین وزیر اعظم نے مسٹر بان کو بدھ کے روز بتایا تھا کہ کھمیر روج کے چار مزید رہنماؤں کے خلاف مقدمے چلانے کے بعد عدالت کو بند کر دیا جانا چاہیئے۔

XS
SM
MD
LG