رسائی کے لنکس

عالمی درجہ حرارت میں اضافے پر قابو پانے کے لیے معاہدہ


عالمی درجہ حرارت میں اضافے پر قابو پانے کے لیے معاہدہ
عالمی درجہ حرارت میں اضافے پر قابو پانے کے لیے معاہدہ

موسمی حالات میں تبدیلی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے تمام بڑے ملکوں کو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی رفتار میں کمی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران اتوار کو اس سلسلے میں ایک معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔

تیزی سے ترقی پانے والی معیشتوں جیسے کہ چین اور بھارت کے خلاف گزشتہ کئی سالوں کے دوران اس بارے میں قانونی اقدامات کی کوششیں ناکام ہوتی رہی ہیں۔

کانفرنس میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے متعلق ’کیوٹو پروٹوکول‘ کی مدت میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔

XS
SM
MD
LG