رسائی کے لنکس

کانگو میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کا آپریشن


کانگو میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کا آپریشن
کانگو میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کا آپریشن

جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فورس نے شہریوں اور امدادی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ آپریشن اُن مسلح گروہوں کے خلاف کیا جا رہا ہے جنھوں نے جنوبی کیوو میں اپنی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے اسٹیبلائیزیشن مشن کا کہنا ہے کہ آپریشن ”پروٹیکشن شیلڈ“ مسلح گروہوں کی جانب سے شہریوں کو ہراساں کرنے کی اطلاعات کے جواب میں شروع کیا گیا ہے۔

کمانڈوز سمیت 900 فوجی کیوو صوبے اور تنگانائکا جھیل کے علاقوں میں گشت کریں گے تاکہ مسلح گروہوں کو رسد کی سپلائی روکی جا سکے۔

اقوام متحدہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ جنوبی کیوو میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی مقامی سطح پر نقل مکانی کرنے والے افراد کو اپنے علاقوں میں واپسی کی ترغیب دے گی۔

XS
SM
MD
LG